سنجے دت کی نئی فلم ”صاحب ،بیوی اور گینگسٹرتھری“ کا ٹیزر جاری

ممبئی(شوبز نیوز) بالی ووڈ ایکشن ہیرو سنجے دت کی ایکشن سے بھرپور فلم ”صاحب ،بیوی اور گینگسٹرتھری“ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔بالی ووڈ میں 90 کی دہائی سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے سنجے دت کو مختلف انداز کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں الگ ہی مقام حاصل ہے جب کہ سنجے دت کی زندگی خاصی گھمبیر رہی ہے اور نہ صرف ان کے فلمی کیریئر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی کئی اتار چڑھاو¿ آتے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار راجکمار ہیرانی ان کی زندگی پر فلم بنارہے ہیں لیکن ایسے میں خود سنجے دت بھی متعدد فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی نئی فلم ’صاحب بیوی اور گینگسٹر تھری‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی فلم ’ صاحب ،بیوی اور گینگسٹر تھری‘ کا موشن ٹیزر جاری کردیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*