بالی وڈ اداکار بوبی دیول کا بیٹا پہلی بار منظر عام پر آ گیا

لاہور (شوبز نیوز) بوبی دیول کے 2 بیٹے ہیں جو فلمی دنیا کی چکا چوند سے دور ہیں لیکن گزشتہ روز تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہونے والی آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں پہلی بار وہ اپنے بیٹے کو منظر عام پر لے کر آئے۔آریامن دیول کی تصاویر پہلی بار منظر عام پر آنے پر مداح بھی حیران ہیں اور ان کی تصاویر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر انہیں مستقبل کا ’ہیرو‘ قرار دیا جارہا ہے بوبی دیول کا 16 سالہ بیٹا آریامن دیول پہلی بار والد کے ہمراہ آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں پہنچے، بوبی دیول طویل عرصے بعد سلور اسکرین پر بڑی فلم میں جلوہ گر ہوئے ہیں اور انہوں نے فلم ’ریس 3‘ میں اہم کردار کیا ہے۔بوبی دیول کے کردار کو مداحوں نے پسند کیا ہے جس کے بعد اب فلم نگری کے دروازے ایک بار پھر ان کے لیے کھل گئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*