لوگ میری خوبصورتی پرتوجہ دیتے ہیں آواز پر نہیں، مومنہ مستحسن

ممبئی(شوبز نیوز) نامور پاکستانی گلوکارہ و ماڈل مومنہ مستحسن کا کہنا ہے کہ لوگ ان کی آواز پر نہیں بلکہ خوبصورت چہرے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔کوک اسٹوڈیو میں”آفرین آفرین“گانے سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کا حال ہی میں بھارتی گلوکار ارجن کنونگوکے ساتھ گانا ”آیاناتو“ریلیز ہوا ہے۔ تاہم گانے کو پاکستانی اوربھارتی شائقین کی جانب سے ملاجلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔ گانے کی ریلیز کے حوالے سے مومنہ مستحسن نے بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی آواز سے زیادہ ان کے خوبصورت چہرے کی طرف زیادہ توجہ دی گئی۔مومنہ نے کہا میں نے محسوس کیا کہ ہر کوئی میری آواز سے زیادہ میری خوبصورتی پر تبصرے کررہاہے لوگوں کا سارادھیان اور ساری توجہ اسی بات پر ہوتی ہے کہ میں کیسی لگ رہی ہوں۔ مجھے ہر جگہ یہی سننے کو ملتا ہے ’ارے دیکھو کتنی پیاری لڑکی ہے‘لیکن میں چاہتی ہوں لوگ مجھے خوبصورت چہرے کے علاوہ کسی اور حوالے سے بھی جانیں، لہٰذا میں نے فیصلہ کیا ہے میں تب تک کوئی میوزک البم ریلیز نہیں کروں گی جب تک میری خوبصورت چہرے والی امیج تبدیل نہیں ہوجاتی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*