فرانس، اسلام دشمنی میں ملوث 10مشتبہ انتہا پسند گرفتار

پیرس(م ڈ)فرانس میں مسلمانوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے 10مشتبہ انتہا پسندوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار شدگان افراد منظم گروپ کا حصہ اور اسلام دشمن گرہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کی انسداد دہشت گردی پولیس نے مسلمانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں دائیں بازو کی طرف میلان رکھنے والے 10 مشتبہ انتہا پسندوں کو حراست میں لیا ہے۔فرانس کے عدالتی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ گرفتاریاں ہفتے کے روز ملک کے مختلف شہروں سے کی گئیں۔ زیادہ لوگ جزیرہ کورسیکا سے گرفتارکیے گئے ہیں۔ذرئع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد پر شبہ ہے وہ ملک میں مسلمانوں کی جان ومال پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔فرانس کی داخلی سلامتی کے مانیٹرنگ ڈاریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد منظم گروپ کا حصہ ہیں اور ان پر اسلام سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف پرتشدد جرائم کے ارتکاب کا شبہ ہے۔ سیکیورٹی حکام کو معلوم ہوا ہے کہ مشتبہ ملزمان اسلحہ کے حصول کے لیے کوشاں تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*