اداکارہ ماہ نور بلوچ کی حالیہ تصاویرایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف اور سدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ کی حالیہ تصاویرایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں۔ وہ رومانوی تصاویر میں ہمیشہ کی طرح خوبصورت اور جوان نظر آرہی ہیں۔1993 میں آج سے تقریباً 25 برس قبل ڈرامہ سیریل ’ماروی‘سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ خوبصورتی میں آج بھی کئی نوجوان اداکاراو¿ں کو مات دیتی نظر آتی ہیں۔ ماہ نور بلوچ فی الحال تو کسی ڈرامے میں نظر نہیں آرہیں لیکن ان کی تصاویرنے ایک بار پھر سوشل میڈیا پردھوم مچادی ہے۔حال ہی میں ماہ نور بلوچ کی اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ چند تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں وہ مزید جوان اور حسین نظر آرہی ہیں۔ یہ تصاویر فلم”میں ہوں شاہد آفریدی“کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تھیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہ نور بلوچ ایک شادی شادی بیٹی لیلیٰ حمید کی ماں ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*