بی بی شہید کے مشن کی تکمیل کی جدوجہد میں مصروف ہیں ،میر چنگیز جمالی

مانجھی پور(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے 261NAکیلئے نامزدامیدواراورسابق وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میرچنگیزخان جمالی نے کہاہے کہ بی بی شہید کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہدمیںمصروفِ عمل ہیں۔غریب ،مزدور،کسان محنت کش طبقہ کی خوشحالی اور انہیںتمام بنیا د ی سہولیات کا میسرہونابی بی شہید کامقصدِ عین تھا انہوںنے جان دیناگوارہ کیالیکن ملک و عوام کے وقار کو مجروح ہونے نہیں دیاان کی ملک وقوم کیلئے خدمات تاقیامت یاد رکھی جائینگی ملک بھرکی طرح بلوچستان میںبھی پاکستان پیپلزپارٹی مکمل فعال ومستحکم ہے۔اورآنے والے عا م انتخابات میںبھرپورکامیابی حاصل کرنے کیلئے صوبائی صدراورمرکزی چئیرمین کی قیادت میںپُرعذم ہیں ان خیالات کاانہوںنے تحصیل پریس کلب مانجھی پورکے جنرل سیکریٹری اختیاراحمدعباسی،کونسلر ممتازعلی عباسی کے بڑے بھائی اور ڈی پی او آفس صحبت پورکے سکیورٹی برانچ کے انچارج ریاض احمدعباسی کے والد محترم مولوی غلام علی عباسی کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر آکرتعزیت کااظہارکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹرخمیسہ خان کٹبار،مانجھی پورمیںکٹبارعباسی برادری کے مقدم نیاز احمدعباسی ،ڈاکٹردریاخان جمالی،ڈاکٹرامام بخش جمالی،امان اللہ کٹبار،فا روق علی عباسی ،نثاراحمدکٹبار،یاسرعلی کٹبار،وقاراحمدکٹبار،فیاض احمدکٹبار،قربا ن علی کٹباراور دیگربھی موجودتھے۔ایک سوال کے جواب میںانہوںنے کہاکہ نصیرآبادڈویژن زرعی پیداوار کے حوالے سے صوبے بھرمیںنمایاںحیثیت اوراہمیت کاحامل ہے۔لیکن اس سال نصیرآباد کو پانی کی شدیدکمی کاسامناہے جس سے یہاںکی عوام میں تشویش کی لہرپائی جاتی ہے ۔تاہم ہم نے پانی کی کمی کودورکرنے کیلئے جدوجہدجاری رکھی ہوئی ہے اور مقاصد کے حصول تک جدوجہدکوجارہی رکھیںگے۔انہوںنے مزیدکہاکہ کارکن الیکشن میںپاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروںکی بھرپورکامیابی کیلئے دن رات محنت کریںبلوچستان میںپارٹی کے ٹکٹ میرٹ کی بنیادپر دیئے گئے ہیں منفی پروپیکنڈے کرنے والوںکو منہ کی کھانی پڑے گی انہیںاپنے منفی مقاصد میں کامیاب ہونے نہیںدیںگے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*