بلوچستان میں میڈیا کے لوگوں نے گرانقدر قربانیاں دی ہیں ،ملک خرم شہزاد

کوئٹہ(خ ن)نگران صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہ میڈیا کا کردار بہت اہم ہے میڈیا کے ہی ذریعے لوگوں میںانتخابات اور ووٹ کے بارے شعور اجاگر کیا جاسکتا ہے کہ وہ اپنا ووٹ صحیح اور با کردارامیدواروں کو دیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے روزنامہ تجارت اور روزنامہ جرائت کے دفتر کے دورے کے موقع پر کیااس موقع پر ڈی جی پی آر شہزادہ فرحت ، روزنامہ تجارت کے ایڈیٹر ملک اکرم بنگلزئی ، روزنامہ انتخاب کے ایڈیٹر بالاچ ساجدی ، افضل مغل اور دیگر افراد موجود تھے وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد اور ڈی جی پی آر نے روزنامہ تجارت کا خصوصی دورہ کیا اپنے دورے کے موقع پر خرم شہزاد نے کہا کہ میڈیا کے کردار سے انکار ممکن نہیں چونکہ الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہےں اور میڈیا کا قومی فریضہ ہے کہ وہ عوام اور ووٹرز میں شعور اجاگر کریں میڈیا کے ذریعے لوگوں کے درمیان فاصلہ روز بہ روز سکڑ تا جارہا ہے اگر میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا تو حالات بدل جائیں گے انہوںنے کہا کہ میڈیا لوگوں میں شعور اجاگر کرے کہ وہ اچھے لوگوں کا انتخاب کریںتاکہ آنے والی برسر اقتدار حکومت میں لوگوں کے مسئلے ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں میڈیا کے لوگوں نے گران قدر قربانیاں دی ہیں تب جاکر آج ہمیں بلوچستان میں ایک آزاد میڈیا ملا ہے اس موقع پر ڈی جی پی آر شہزادہ فرحت نے کہا کہ ماضی میں لوگوں کو ڈرایا دھمکا یا گیا اورصحافت کا گلہ گھونٹنے کی کوشش کی گئی آج ہم جس آزادی کے ساتھ میڈیا کی پرچار کر رہے ہیں یہ بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوئی ہے بعد ازاں روزنامہ تجارت کے ایڈیٹر ملک اکرم بنگلزئی نے اخبارات کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ اخبارات میں کام کرنے والے ملازمین کو کافی مسائل درپیش ہےں آخرمیں وزیر اطلاعات اور ڈی جی پی آر شہزادہ فرحت نے تجارت آفس کا جائزہ لیا اور اسٹاف کے لوگوں سے ملے اور یقین دلایا کہ حکومت اخبارات اور ان میں کام کرنے والوں کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہائی کرائی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*