ہندوستان اور بنگلہ دیش میں سیلاب نے تباہی مچادی ،43افراد لقمہ اجل بن گئے

نئی دہلی /ڈھاکا(م ڈ)مون سون کی شدید بارشوں نے جنوبی ایشیائی ممالک بنگلہ دیش اور بھارت میں تباہی مچا دی، سیلاب سے 43افراد لقمہ اجل بن گئے، دریاﺅں میں شدید طغیانی آگئی، دریائے برہم پتر میں آنے والے سیلاب نے صرف آسام کے ڈیڑھ ہزار دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،بھارت میں 8لاکھ جبکہ بنگلہ دیش میں ڈھائی لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ۔بھارتی اور بنگالی میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم برسات کی بارشوں سے جنوبی ایشیائی ممالک بھارت اور بنگلہ دیش کے دریاوں میں شدید طغیانی پیدا ہوگئی ہے۔دونوں ملکوں میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 43 بتائی گئی ہے۔ دریائے برہم پتر میں آنے والے سیلاب نے صرف آسام کے ڈیڑھ ہزار دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید موسلادھار بارشوں کی اطلاع دی ہے۔ بھارت میں 8لاکھ جبکہ بنگلہ دیش میں ڈھائی لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ان دونوں ملکوں میں لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*