اداکارہ ارمینا خان نازیبا گفتگو کرنے پر شیخ رشید پربھڑک اٹھیں

کراچی(شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ ارمینا خان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پر بھڑک اٹھیں اور کہا ایسے شخص کو ٹی وی پر بلانے کی اجازت کیسے دی گئی۔اداکارہ ارمینا خان سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال رہتی ہیں اور اداکاری کے علاوہ ملکی مسائل میں بھی بہت زیادہ دلچسپی لیتی ہیں اور اکثروبیشتر اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔تفصیل کے مطابق شیخ رشید نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں کہا کہ جب میں وزیر اطلاعات ہوتا تھا تو اس وقت فلم انڈسٹری بھی میرے ماتحت تھی ،یقین کریں کہ کنجروں کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں ۔اس بات پر اداکارہ ارمینا خا ن بھڑک اٹھیں اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہاکہ ”کون ہے یہ آدمی؟ اوریہ کیوں فلم انڈسٹری کے خلاف نازیبا گفتگو کررہاہے؟

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*