کامیڈین کپل شرما پر قسمت کی دیوی ایک بار پھر مہربان ہو گئی

ممبئی (شوبز نیوز)مشہور کامیڈین کپل شرما کے حالیہ شو” فیملی ٹائم ود کپل“ کی ناکامی کے بعد قسمت کی دیوی ایک بار پھر سے کامیڈین پر مہربان ہو گئی ہے -معروف کامیڈین کپل شرما کے پہلے مزاحیہ شو ”کامیڈی ٹائپ ودکپل شرما“ میں جہاں انہیں کئی کامیابیاں ملیں وہیں ان کی زندگی میں کئی اتار چڑھاﺅ آئے اور انہیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا‘ ساتھی فنکار سنیل گروور سے لڑائی ‘ سابقہ گرل فرینڈ اور صحافی کی جانب سے متعدد الزامات کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباﺅ میں رہے-ذہنی دباﺅ کے باعث کپل شرما کی صحت خراب رہنے لگی اور ان کے رویے میں بھی تبدیلی آنے لگی جس کی وجہ سے ٹی انتظامیہ نے کئی بار میزبان کو وارننگ بھی دی لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے اور ان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے متعدد سپرسٹار کو ان کے کامیڈی پروگرام کے سیٹ پر طویل انتظار کرنا پڑتا تھا اور پروگرام کی ریکارڈنگ کو کئی بار منسوخ کرنا پڑا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*