ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیلئے اچھی سکیم ہے

لاہور ( کامرس نیوز)پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن و سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ لاہور خادم حسین نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم عوام کو اپنے معاملات درست کرنے کیلئے اچھی سکیم ہے اور اس سکیم سے زیادہ سے زیادہ عوام ٹیکس نیٹ میں شامل ہوگی جس سے حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا اور حکومت معاشی طورپر مستحکم ہوگی،ایمنسٹی اسکیم میں 1100افراد کی جانب سے 135ارب کے اثاثے ظاہر کرنے سے حکومت کو4ارب روپے کی آمدنی ہوئی ،اثاثے ظاہر ہونے کی اسکیم سے حکومت کو مجموعی طور پر35ارب روپے ٹیکس ملنے کا امکان ہے جس سے معیشت مستحکم ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈکے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے بارے میں عوامی شعور کی آگاہی کیلئے بھر پور مہم چلائی جائے تاکہ صحیح معنوں میں اس کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*