نیمار کی انجری شدید، ٹریننگ سیشن بھی ادھورا چھوڑ دیا

ماسکو (سپورٹس نیوز)برازیل کے اسٹار فٹ بالر نیمار کی انجری شدت اختیار کر گئی اور وہ ٹریننگ سیشن ادھورا چھوڑ کر لنگڑاتے ہوئے گراﺅنڈ سے باہر چلے گئے۔فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کے سوئٹزرلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں اسٹار فٹ بالر نیمار ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے ۔ نیمار نے پیر کو ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا جبکہ گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں نیمار کے دائیں ٹخنے کی تکلیف شدت اختیار کر گئی اور وہ لنگڑاتے ہو ئے ٹریننگ سیشن ادھوارا چھوڑ کر باہر آگئے ۔ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ فزیو نیمار پر مکمل نظر رکھے ہو ئے ہیں۔ نیمار کے ٹخنے میں تکلیف ریکوری سیشن کے آخری لمحات میں ہوئی جو زیادہ پریشان کن نہیں ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*