سرحدوں کو تبدیل کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی،ترک وزیر اعظم

ازمیر(م ڈ)ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت اب سرحدوں کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سامراجی قوتیں مشرقِ وسطی کی سرحدوں کو تبدیل کرنے کے درپےہیں، ترکی شام اورعراق میں موجود تمام دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے ہی دم لے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ ترکی کسی بھی صورت اب سرحدوں کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اس وقت اپنی تاریخ کے لحاظ سے طاقتور قوت کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہے۔وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ شام کے علاقے منبیج کے بعد کوبانی ، قامشلی اور حسیکہ کے علاقوں کو بھی دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کردیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*