رنبیر کے بعد عالیہ بھٹ نے بھی شادی کی خواہش ظاہر کردی

ممبئی(شوبز نیوز) بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ کسی رشتے میں رہنے کے بجائے شادی کرنے کو ترجیح دیں گی۔بالی ووڈ میں آج کل رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنے افیئر کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں لیکن رنبیر کے شادی سے متعلق بیان کہ ’وہ شادی شدہ زندگی پر بھروسہ رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ا±ن کی اپنی فیملی ہو‘ نے دونوں کے درمیان تعلق کو واضح کردیا جبکہ رنبیر کے بعد عالیہ بھٹ نے بھی شادی کی خواہش ظاہر کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی ایک انٹرویو میں شادی سے متعلق اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہ یقین رہا ہے کہ میں شادی بچوں کی خاطر کروں، اگر مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میری شادی کی عمر ہوچکی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*