امریکا اور یورپ کا تہذیب کاماڈل ایک جیسا نہیں ہے،فرانس

پیرس(م ڈ)فرانسیسی حکومت نے والدین سے بچوں کی علیحدگی بارے امریکی موقف پر کہا ہے کہ امریکا اور یورپ کا تہذیب کاماڈل ایک جیسا نہیں ہے،یہ صورت حال دھچکے کا باعث ہے، یقینی طور پر ہمارا مقصد یورپی اقدار، امن اور آزادی کی اقدار کا دفاع کرنا ہے،2015کے بعدلاکھوں مہاجرین کو پناہ دینا یورپ کی بڑی غلطی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو سے غیر قانونی طور پر امریکا آنے والے کنبوں کے بچوں کو ان کے والدین سے الگ کرنے کی امریکی پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے فرانسیسی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپ کی تہذیبوں میں فرق ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے فرانسیسی حکومت کے ترجمان بینجِماں گریوو کے حوالے سے منگل کے دن بتایا ہے کہ امریکا اور یورپ کی تہذیب کے تصورات ایک جیسے نہیں ہیں۔ امریکا کی سخت امیگریشن پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں یورپ میں ویسا ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا ہوں، جیسا کہ امریکا میں ہو رہا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*