آئیفاایوارڈز‘اداکارہ ریکھا 20 سال بعد اسٹیج پر رقص کریں گی

ممبئی (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ ریکھا 20سال بعد آئیفا کے اسٹیج پر رقص کا مظاہرہ کرنے تیار ہیں۔ آئیفا کی پریس کانفرنس میں اداکار ورن دھون نے اعلان کیا کہ اس تقریب کی یہی نمایاں خصوصیت ہوگی۔ دھون نے ریکھا کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے انہیں (ریکھا) لائیو پرفارم کرتا دیکھنا بہت بڑی خصوصیت ہوگی۔ میں ان کے فن سے تھوڑا بہت واقف ہوں انہیں لائیو اسٹیج پر دیکھنا بہت بڑی بات ہوگی۔ جب پوچھا گیا کہ کون سے نغموں پر وہ رقص کریں گیو سینئر اداکارہ نے کہا کہ اسے راز ہی رہنے دیں۔ اگر میں بتادوں تو پھر کیا مزہ رہ جائے گا۔ ریکھا کے خصوصی رقص کے علاوہ آئیفا تقریب میں دیگر کئی بالی ووڈ ستاروں کا بھی پرفارمنس ہوگا جن میں رنبیر کپور، شاہد کپور، شردھا کپور، ارجن کپور ، بابی دیول ڈ کریتی سانن اور لولیا ونٹور شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*