نگران وزیر اعظم سے چاروں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات ‘ ملکی سلامتی اورآئندہ عام انتخابات کے بروقت انعقادپرتبادلہ خیال

اسلام آباد (آئی این پی) نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک سے صوبائی نگران وزرائے اعلیٰ نے ملاقات کی، ملاقات میں عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ بدھ کو نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک سے نگران وزرائے اعلیٰ نے ملاقات کی، ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری، نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان، نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دوست محمد خان اور نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاﺅالدین مری شریک ہوئے۔ نگران وفاقی وزیرداخلہ محمد اعظم خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے تبادلوں پر بھی مشاورت کی گئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*