پاکستانی روپے کی بے قدری، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست مندی

کراچی (کامرس نیوز)غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل زبردست مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی43900،43800،43700،43600،43500،43400اور43300کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،سرمایہ کاری مالیت میں مزید1کھرب16ارب84کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت13.96فیصدکم جبکہ80.82فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاﺅسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے بینکنگ،سیمنٹ،توانائی، فوڈز، کیکمل اورٹیلی کام سیکٹر میں کریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 43967پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافے کے سبب مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس43142پوائنٹس کی نچلی سطح پرٹریڈ کیاگیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 43200کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاﺅ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس702.26پوائنٹس کمی سے43228.90پوائنٹس پر بندہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*