بلوچستان کی گیار ہ رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ(خ ن)گورنر ہاﺅس کوئٹہ میں منگل کے روز ایک مگر سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں بلوچستان کی گیارہ رکنی نگران کابینہ نے حلف لیا ۔گورنر بلو چستان محمد خان اچکزئی نے گیارہ وزراءپرمشتمل نگران صوبائی کابینہ سے باقاعدہ حلف لیا نگران کابینہ میں عبدالسلام خان کاکٹر ،ایڈوکیٹ عنایت اللہ کاسی ،ڈاکٹر نصراللہ خلجی ، منظور حسین قزلباش ،حافظ خلیل احمد ،امام بخش بلو چ ،ملک خرم شہزاد ،فرزانہ بلو چ ،نوید کلمتی ،آغا عمر بنگلزئی اور فیض اللہ کاکٹر شامل ہیںاس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علاﺅالدین مری ،سیاسی شخصیات اور اعلی سرکاری حکام بھی موجود تھے دریں اثناءنگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علا¶الدین مری نے کہا ہے کہ حکومت پر امن، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی، ہمارے کندھوں پر ایک بڑی ذمہ داری ہے جسے ایمانداری سے پورا کرنے کے لئے ہم سب کو محنت اور لگن سے کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز نومنتخب نگران وزراءسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نومنتخب وزراءکو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بڑی عزت دی ہے اور اب ہمارے اوپر بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ نگران دور میں جتنا ممکن ہوسکے عوام کی خدمت کریں اورہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے ایمانداری اور بھرپور طریقے سے ادا کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شفاف انتخابات کے ساتھ ساتھ ہمیں حکومتی مشینری کو متحرک رکھنا ہے تاکہ تمام سرکاری ادارے بغیر کسی رکاوٹ اپنے کام جاری رکھ سکےں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلد وزراءکو ان محکموں کے قلمدن سونپ دیئے جائیں گے سب کو اس قلیل مدت میں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے اور جواعتماد ان پر کیا گیا ان پر پورا اترنا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتخابات کے بروقت انعقاد کے سلسلے میں تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیںاور وہ جلد ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرکے امن وامان کی صورتحال اور انتخابات کی تیاریوں کا جائزلیں گے۔اس موقع پر نومنتخب وزراءنے وزیراعلیٰ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پرامن، شفاف انتخابات کے انعقاد اور حکومتی مشینری کو متحرک رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*