پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلامیچ (آج) کھیلا جائیگا

ایڈنبرا(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلامیچ (آج)منگل کوایڈنبرا میں کھیلا جائے گا، سکاٹش ٹیم نے گزشتہ روز انگلینڈ کو 6رنز سے ہرا کر پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، گرین شرٹس کی تیاریاں عروج پر ہیں، بیٹنگ، بولنگ سمیت تمام شعبوں میں خوب ٹریننگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا (آج)منگل سے آغاز ہو رہا ہے۔ سکاٹش ٹیم نے سیریز سے قبل سرفراز الیون کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 371رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ انگلش پلیئرز نے مزاحمت تو اچھی دکھائی لیکن مطلوبہ ہدف کا تعاقب نہ کر سکے، سکاٹ لینڈ نے 6رنز سے فتح سمیٹ کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز سے قبل شاہینوں نے ایڈنبرا میں خوب پریکٹس کی۔ قومی بلے بازوں نے بیٹنگ کی خامیوں کو دور کیا جبکہ عثمان شنواری، شاداب خان اور حسن علی نے بالنگ میں خوب پسینا بہایا۔ فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ پریکٹس سے بہت فائدہ ہورہا ہے اور وہ اپنی بالنگ سے مطمئن ہیں۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی 20کرکٹ میچ 13 جون کو کھلا جائیگا۔ٹی 20سیریز کے دونوں میچز ایڈن برگ کے مقام پر کھیلے جائینگے۔ اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ۔ پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دی تاہم دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*