اکتوبر میں منعقدہ عالمی نمائش کیلئے فنڈز میں اضافہ کر کے اجراءکو یقینی بنایا جائے

لاہور(کامرس نیوز)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے قائمقام چیئرمین ریاض احمد نے کہا ہے کہ رواں سال اکتوبر میں منعقد ہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش دنیا میں پاکستانی مصنوعات کو روشناس کرانے اور ملک کا سوفٹ امیج اجاگر کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گی ، زیادہ سے زیادہ غیر ملکی خریداروں اور مندوبین کو پاکستان لانے کیلئے بھرپور جدوجہد جاری ہے جس کےلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان اخراجات کی مد میں فنڈز میں اضافہ کر کے اس کے اجراءکو بھی یقینی بنائے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے کارپٹ کی صنعت سے وابستہ نمائندوں سے 36ویں عالمی نمائش کے سلسلہ میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ریا ض احمد نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ کارپٹ ایسوسی ایشن کی نمائشوں کے ذریعے غیر ملکی خریداروںکاپاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے اورہر سال اس تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*