تازہ ترین

2015 کا پورا ورلڈ کپ فریکچر گھٹنے کے ساتھ کھیلا تھا، محمد شامی

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے انکشاف کیاکہ انھوں نے 2015 کا پورا ورلڈ کپ فریکچر گھٹنے کے ساتھ کھیلا تھا۔محمد شمی نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 5 برس قبل کھیلے گئے ایونٹ کے دوران میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگیا، میچز کے بعد مجھ سے چلا تک نہیں جاتا تھا، میرا گھٹنے میں فریکچر پہلے ہی میچ میں ہوگیا تھا، میری تھائیز اور گھٹنے کا ایک ہی سائز ہوگیا تھا، ڈاکٹر روزانہ اس سے پانی نکالتے، اس دوران میں درد کش ادویات کے سہارے میدان میں اترتا رہا۔یاد رہے کہ شامی نے ایونٹ کے 7 میچز میں 17 وکٹیں لی تھیں۔بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے انکشاف کیاکہ انھوں نے 2015 کا پورا ورلڈ کپ فریکچر گھٹنے کے ساتھ کھیلا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*