تازہ ترین

یہ سوچ غلط ہے آپ جب تک سکرین پر نظر آئیں تو ہی آپ فنکارہیں‘ مدیحہ شاہ

لاہور( شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہاہے کہ میرے پاس اس وقت بھی فلموںاورڈراموں کی پیشکش موجودہے لیکن ناگزیرنجی مصروفیات کی وجہ سے کوئی معاہدہ نہیں کررہی ،شوبزکوقطعاًخیر بادنہیںکہا بلک جیسے ہی وقت ملے گااوراچھے کردارکی پیشکش موجود ہوئی تو ضرور کام کروںگی ۔مدیحہ شاہ نے کہاکہ یہ سوچ غلط ہے کہ آپ جب تک سکرین پر نظر آئیں تو ہی آپ فنکارہیں،بہت سے فنکارایسے ہیں جو اپنے کام میں وقفہ کرتے ہیں اور وہ ایک نئے کردار کےساتھ سامنے آتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میرے پاس اس وقت کچھ پراجیکٹس کی پیشکش موجود ہیں لیکن نجی مصروفیات کی وجہ سے اس کی حامی نہیںبھری،میں جب بھی کسی پراجیکٹ کا معاہدہ کرتی ہوںتومیری کوشش ہوتی کہ اپنی کمٹمنٹ کوپورا کروںاورخاص طورپر وقت کاخیال رکھوںتاکہ دوسرے لوگ میری وجہ سے انتظار کی اذیت کا شکارنہ ہوں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*