تازہ ترین

یو اے ای مجموعی کاروباری مہارتوں میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آگیا

ابوظہبی(م ڈ)آن لائن تعلیمی اور تربیتی کورس فراہم کرنے والے ادارے کورسرا نے 2021 کی اپنی سالانہ گلوبل اسکلز رپورٹ جاری کردی ہے۔متحدہ عرب امارات مشرقِ اوسط اور شمالی افریقا(مینا)کے خطے میں مجموعی کاروباری مہارتوں میں پہلے نمبر پرہے اور دنیا بھر میں وہ دوسرے نمبر پر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو پروفیسروں کے 2012 میں قائم کردہ اس آن لائن ادارے نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مختلف کورسوں کے لیے ناموں کا اندراج کرانے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔کرونا وائرس کی وبا سے قبل یہ تعداد 33 فی صد تھی لیکن 2020 میں یہ تعداد بڑھ کر41 فی صد ہوگئی تھی۔نیز یواے ای سے تعلق رکھنے والے کورسرا کےآن لائن آموزگاروں میں 43 فی صد خواتین ہیں۔کورسرا نے دنیا بھر میں کروناوائرس کی وبا پھیلنے کے بعد100 ممالک سے تعلق رکھنے والے اپنے سات کروڑ 70 لاکھ آموزگاروں کے ڈیٹا کی بنیاد پر یہ رپورٹ مرتب کی ۔ان میں چارلاکھ 41ہزار کا تعلق یواے ای سے ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*