تازہ ترین

یورپی ممالک جوہری معاہدے میںواپسی کیلئے ثالث کا کردار ادا کریں‘ایران

تہران (م ڈ)ایران نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا کی ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے ثالث کا کردار ادا کریں۔ایرانی وزیر خارجہ کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران نے یورپی ثالثی کے تحت امریکا کی جوہری پروگرام میں واپسی کی شرط پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزیاں روکنے کی پیش کش کی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے میں امریکا کی واپسی کے لیے ایک ہی وقت میں رابطہ کاری ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی خارجہ و سیاسی کمیٹی کے سربراہ جوزف بوریل امریکا کی جوہری معاہدے کے حوالے سے رابطہ کاری کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*