تازہ ترین

ہوسکتا ہے ایران جوہری ہتھیاروں کا مواد حاصل کرنے میں چند ہفتوں کی دوری پر ہو‘ امریکہ

واشنگٹن (م ڈ)امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد حاصل کرنے میں چند ہفتوں کی دوری پر ہو۔ بلنکن نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن ایران کے لیے ایک ایسی مضبوط ٹیم بنا رہے ہیں جو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو اقوام متحدہ کی جانب سے حمایت یافتہ جوائنٹ کمپری ہنسیو پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے) معاہدے سے زیادہ ’دیرپا اور مضبوط‘ بنائے۔جے سی پی او پر 2015 میں سلامتی کونسل کے مستقل ارکان نے دستخط کیے تھے جن میں امریکہ، برطانیہ، چین، روس اور فرانس شامل تھے جبکہ جرمنی اور یورپی یونین نے بھی دستخط کیے۔صدر ٹرمپ نے 2018 میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ واپس لے لیا تھا اور تہران پر پابندیاں لگا دی تھیں۔اس فیصلے کو اپوزیشن کی نیشنل کونسل آف ریزسٹنس آف ایران کی جانب سے سراہا گیا۔نیشنل کونسل آف ریزسٹنس آف ایران کی جانب سے ہی ایسے ثبوت فراہم کیے گئے تھے کہ ایران جے سی پی او اے کے باوجود اپنی جوہری صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*