تازہ ترین

ہم نے فضائی دفاع کے وسائل سعودی عرب کو دے رکھے ہیں‘ فرانس

پیرس (م ڈ)فرانس نے ستمبر 2019ء سے سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لیے فضائی دفاعی آلات اور وسائل فراہم کر رکھے ہیں۔فرانس نے ایک بار پھر سعودی عرب پر یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی طرف سے ہونے والے میزائل حملوں کی مذمت کی ہے۔فرانسیسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے ہونے والے حملوں پر پیرس، الریاض کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری آبادی کو حملوں کا نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل اور بمبار ڈرون کی مدد سے حملے کرنا خطے میں سنگین خطرات کی واضح علامت ہے۔ بیان کے مطابق پیرس نے ستمبر 2019ء سے سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لیے فضائی دفاعی آلات اور وسائل فراہم کر رکھے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*