تازہ ترین

ہالی وڈ کے ایکشن ہیرو ون ڈیزل نے گلوکاری کا آغاز کر دیا‘جلد ویڈیوریلیز کردیا جائے گی

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی وڈ کے ایکشن ہیرو ون ڈیزل نے گلوکاری کا آغاز کر دیا، ان کے گانے کی ویڈیو جلد ریلیز کر دی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ون ڈیزل نے ڈی جے کریگو کے تعاون سے اپنا پہلا گانا ڈو آئی لائیک فیل ریلیز کردیا جو دیکھتے ہی وائرل ہوگیا۔ 53 سالہ ون ڈیزل کافی عرصے سے اپنے مداحوں سے گلوکاری کا وعدہ کرتے چلے آ رہے تھے جو انہوں نے اب نبھا ہی دیا، وہ اس سے قبل مختلف میوزک منصوبوں پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔ فی الحال ون ڈیزل کے گانے کے بول جاری کئے گئے ہیں اور جلد ہی گانے کی ویڈیو بھی جاری کردی جائے گی۔گلوکار نے اپنا اصل کام یعنی اداکاری کو خیر باد نہیں کہا، ان کی ایکشن فلم ‘فاسٹ اینڈ فیوریس 9’ جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے، مکمل ہو چکی ہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*