تازہ ترین

ہاشم آملہ اور ڈیرن سیمی کی مدارس کے طلبا ءسے ملاقات ، کرکٹ کھیلنے کیساتھ کوچنگ ٹپس بھی دیں

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)زلمی فاونڈیشن کے تحت ہونیوالی زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کے طلبا اور مختلف مدارس کے طلبا نے اسلام آباد میں جنوبی افریقا کے عظیم بیٹسمین اور پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ اور کپتان ڈیرن سیمی سے ملاقات کی۔ شالیمار کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں مدارس کے طلبا نے ہاشم آملہ کے ساتھ کرکٹ اور دیگر معاملات پر گفتگو جس میں ہاشم آملہ نے گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ ہاشم آملہ اور ڈیرن سیمی نے کہا انہیں خوشی ہے کہ زلمی فاونڈیشن نے زلمی مدرسہ لیگ کا دو بار کامیابی سے انعقاد کیا اور مدارس کے طلبا نے لیگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ہاشم آملہ نے خصوصی دلچسپی لیکر مدارس کے طلبا سے ان کی روزمرہ کی تفصیلات جانیں اور کرکٹ سے متعلق ٹپس بھی دیں۔ ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے مدارس کے طلبا کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی جسے طلباءنے بھرپور طریقے سے انجوائے کیا۔ پشاور زلمی کےچیئرمین جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کا پشاور اور پھر بلوچستان میں کامیاب انعقاد سے پوری دنیا میں مثبت پیغام گیا۔ ہاشم آملہ اور ڈیرن سیمی جیسے لیجنڈز کی مدارس کے طلبا کے ساتھ ملاقات اور سیشن ان طلبا کے لیے جہاں حوصلہ افزائی کا باعث ہے وہیں تمام مدارس کے طلبا کو تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی جانب راغب کریگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*