تازہ ترین

گیم شومیں تجربہ حاصل کرنے کےساتھ لطف اندوز بھی ہو رہا ہوں‘ دانش تیمور

لاہور( شوبز ڈیسک )اداکار دانش تیمور نے کہا ہے کہ گیم شومیں میزبانی سے تجربہ حاصل کرنے کے ساتھ بھرپور لطف اندوز بھی ہو رہا ہوں ، میرے شو میں شریک ٹیموں میں سے مستقبل کے اداکار ،گلوکار اورماڈل سامنے آئیں گے۔ایک انٹرویو میں دانش تیمور نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل نے نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کے لئے گیم شو کا انعقاد کر کے اس میں ٹیموں کو شامل کیا جائے ،گیم شو میں شامل چاروں ٹیموں میں بڑا ٹیلنٹ نظر آرہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس میں سے مستقبل کے سٹارز سامنے آئیں گے اور یہ ملک کی خدمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اداکاری اور میزبانی میں زمین آسمان کا فرق ہے اوردونوں میں کام ایک دوسرے سے مختلف ہے ۔ اداکاری میں آپ کے پاس اسکرپٹ موجود ہوتا ہے لیکن میزبانی میں آپ ایک کپتان کی طرح ہوتے ہیں اور اس میں توازن قائم رکھنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کرکٹ اورفٹ بال سے لگاﺅ ہے ا ورفٹ بال کے کھیل میں رینالڈو میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*