تازہ ترین

کھلاڑی کرونا وائرس کو احتیاطی تدابیر سے مات دے سکتے ہیں، سہیل آفریدی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)بلوچستان کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کھلاڑی کرونا وائرس کو احتیاطی تدابیر سے مات دے سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام غیر ضروری سفر اور رش والے مقامات پر جانےسے اجتناب کریں اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے ہاتھوں کو وقفے وقفے سے کم از کم بیس سیکنڈ تک صابن سے دھوتے رہیں اور بلاوجہ میل جول سے اجتناب کریں اور این 95 یا سرجیکل ماسک کا استعمال کریں انہوں نے حکومتی اقدامات اور کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر مصروف عمل میڈیکل سٹاف اور حکومتی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے رضاکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرونا بین الاقوامی وباءبن چکی ہے جس سے زندہ قومیں بین الاقوامی طور پر وضع کردہ احتیاطی تدابیر کے ذریعے نبرد آزما ہے، انہوں نے اپنے بیان میں کھلاڑیوں اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور گھروں پر رہنے کی درخواست کی ہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*