تازہ ترین

کووڈ-19میں ٹینس کی بین الاقوامی سرگرمیاں شروع کرنا بہت مشکل ہے، اعصام الحق

Aisam ul Haq

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ کووڈ-19کے دور میں فوری طور پر ٹینس کی بڑے پیمانے پر بین الاقوامی سرگرمیاں شروع کرنا بہت مشکل ہے۔ایک انٹرویومیں اعصام الحق نے کہا کہ کووڈ-19 کے دوران انٹر نیشنل ٹینس کا آغاز انتہائی مشکل ہے، کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے دنیا کے ہر کونے سے کھلاڑی شرکت کے لیے پہنچتے ہیں، یہ کوئی کرکٹ یا فٹ بال کی طرح نہیں ہے کہ بس دو ممالک کی ٹیمیں ہیں اور انہیں ایک جگہ رکھ لیا جائے، تمام ایس او پیز مکمل کر لیے جائیں اور پھر میچز کا انعقاد کر لیا جائے۔انہوںنے کہاکہ ٹینس کے کھلاڑی پتہ نہیں کون کونسی فلائٹس لے کر اپنے ملک سے وہاں پہنچتے ہیں جہاں انہوں نے ٹورنامنٹس کھیلنا ہوتا ہے، ایسے میں ان کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کرنا اور پھر انہیں قرنطینہ کے مرحلے سے گزارنا انتہائی مشکل ہے، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی شروعات اتنی آسان نہیں جتنی کہ فٹ بال اور کرکٹ میں ہیں۔ اعصام الحق کا کہنا ہے کہ ایک ہی ملک میں رہتے ہوئے ایونٹ کرانا آسان ہوتا ہے اور اس میں ایس او پیز بھی مکمل کیے جا سکتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*