تازہ ترین

کولن منرو نے پاکستان سپرلیگ کو بہترین لیگ قرار دیدیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز کولن منرو نے پاکستان سپرلیگ کو بہترین لیگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لیگ سب سے مختلف ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹیڈ کے معروف بلے باز کولن منرو نے کہا کہ یہاں کا کراﺅڈ بہت شاندار ہے، پاکستان میں کرکٹ دیکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے، جسے اسٹیڈیم میں دیکھ کر اچھالگتاہے۔پاکستانی فاسٹ بولرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے منرو نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے عاکف جاوید نے بہت متاثر کیاہے،ان کے بارے میں پہلے زیادہ علم نہیں تھا، اس نے اب تک بہت اچھی بالنگ کی ہے، پی ایس ایل میں کسی ایک بہتر بالر یا بلے باز کا نام لینا مشکل ہے، ایک سے بڑھ کر ایک ٹیلنٹ ہر ٹیم میں ہے۔شاداب خان کی کپتانی پر بات کرتے ہوئے منرو نے کہا کہ وہ آل راﺅنڈر پرفارمنس دینے کے ساتھ فیلڈ میں بھی اچھی کپتانی سے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*