تازہ ترین

کوشش ہے اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ بناﺅں، شرجیل خان

ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک) شرجیل خان نے کہا ہے کہ کوشش ہے اچھا پرفارم کروں اور اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر پاکستان ٹیم میں جگہ بناﺅں۔اوپنر شرجیل خان نے کہا کہ ٹی ٹین کرکٹ آسان فارمیٹ نہیں، مختصر اور تیز فارمیٹ ہونے کی وجہ سے سوچنے کا وقت کم ملتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آرام کا وقت بھی قدرے کم میسر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی طرح ٹی ٹین ورلڈ کپ بھی ہونا چاہئے کیونکہ یہ فارمیٹ مختصر ہے لیکن آسان نہیں اگر ٹی ٹین ورلڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے تو کراوڈ اور کھلاڑی دونوں بہت لطف اندوز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی فٹنس بہتر کر رہا ہوں اور میری کوشش ہے کہ اچھا پرفارم کروں اور اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر پاکستان ٹیم میں جگہ بناﺅں۔یاد رہے کہ شرجیل خان ان دنوں ابوظہبی میں جاری ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں پہلی بار قلندرز کی طرف سے کھیل رہے ہیں ۔یاد رہے کہ شرجیل خان نے ابوظبی میں جاری ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں پہلی بار قلندرز کی طرف سے کھیلا ،قلندرز نے اپنا آخری میچ ہفتے کو کھیلا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*