تازہ ترین

کورونا وائرس کے باعث کوک فیسٹ آن لائن منعقد کرنے کا اعلان

کراچی (شوبز ڈیسک)دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاو¿ جہاں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئی ہے وہیں سماجی دوری کی وجہ سے ایوارڈ شوز، میوزک کنسرٹس بھی کافی زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کئی عالمی تقریبات منسوخ ہوئیں جبکہ کچھ آن لائن بھی منعقد ہوئیں۔اسی طرح پاکستان میں بھی کئی تقریبات منسوخ ہوئیں اور اب کورونا وائرس کے دوبارہ بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے رواں ماہ ملک کا پہلا ڈیجیٹل میوزک فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے۔ہر سال کوک فیسٹ یعنی کوکا کولا فوٹ اینڈ میوزک فیسٹیول ملک کے مختلف شہروں میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں گلوکاروں کی لائیو پرفارمنس بھی ہوتی ہے۔کوک فیسٹ میں عموماً عوام کی بڑی تعداد کی شریک ہوتی ہے اور یہ 2 سے 3 روز تک جاری رہتا ہے۔اس سال بھی 3 روزہ کوک فیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا جو 20 سے 22 نومبر تک جاری رہے گا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے یہ فیسٹیول آن لائن منعقد ہوگا جو ملک کا پہلا ڈیجیٹل میوزک فیسٹیول بھی ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*