تازہ ترین

کورونا وائرس کے باعث مارول سپر ہیروز کی فلمیں مزید التوا کا شکار

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث مارول سپر ہیروز کی فلمیں مزید التوا کا شکار ہو گئیں۔ڈزنی کی جانب سے بلیک ویڈیو کی ریلیز کی تاریخ کو مزید آگے کرتے ہوئے 7 مئی 2021 کردیا گیا ہے۔بلیک ویڈو سے مارول سنیماٹک یونیورس کے چوتھے مرحلے کا آغاز ہونا تھا جس میں اسکارلٹ جونسن نتاشا رومانوف کے روپ میں نظر آئیں گی۔یہ فلم پہلے رواں سال مئی میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر کورونا وائرس کی وبا کے باعث اپریل میں اس تاریخ کو 6 نومبر کردیا گیا تھا۔مگر اب مداحوں کو اسے دیکھنے کے لیے 2021 تک انتظار کرنا ہوگا اور طویل عرصے بعد 2020 پہلا سال ثابت ہوگا جس میں مارول کے کسی سپر ہیرو کی فلم ریلیز نہیں ہوگی۔بلیک ویڈیو کے ساتھ ساتھ مارول کی دیگر فلموں کو ریلیز کرنے کی تاریخیں بھی بدل دی گئی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*