تازہ ترین

کورونا وائرس کی وجہ سے آئی پی ایل میں تاخیرکا خدشہ

ممبئی(سپورٹس ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا۔مہاراشٹرا کے وزیر صحت راجیش نے کہاکہ جب آئی پی ایل میچز کے دوران اتنی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوں گے تو وائرس پھیل سکتا ہے۔ اس لیے ایونٹ کی تاریخ آگے بڑھانا ممکن ہوگا۔یاد رہے کہ آئی پی ایل کا افتتاحی میچ ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان وانکھیڈے اسٹیڈیم میں 29 مارچ کو ہونا ہے۔ جمعے کو بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی نے واضح کیا تھا کہ ایونٹ شیڈول کے مطابق ہوگا، کورونا وائرس کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*