تازہ ترین

کورونا وائرس ،انڈیاکے 75 اضلاع میں مکمل طور پر لاک ڈاون

نئی دہلی (م ڈ )بھارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام بین الریاستی بس اور میٹرو سروسز، مسافر ٹرینوں اور غیرضروری مسافر گاڑیوں کو 31 مارچ تک بند کر دیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور جن 75 اضلاع میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ا±نہیں مکمل طور پر لاک ڈاون کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلے تمام بھارتی ریاستوں اور کابینہ سیکریٹریز کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں لیے گئے۔ا±دھر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی مکمل لاک ڈاون کا اعلان کر دیا گیا ۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ نئی دہلی لاک ڈاون کے دوران ضروری اشیا کی سپلائی اور ضروری دکانیں کھلی رہیں گی، تمام ڈومیسٹک پروازیں بھی 31 مارچ تک بند رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ نجی دفاتر بند رہیں گے، تمام مستقل و کنٹریکٹ ملازمین گھروں پر رہیں گے لیکن ا±نہیں آن ڈیوٹی تصور کیا جائے گا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*