تازہ ترین

کوروناکے باعث عالمی قرضوں میں 24 کھرب ڈالر اضافہ

کراچی(کامرس ڈیسک)کورونا کے باعث 2020 کے دوران عالمی قرضوں میں 24 کھرب ڈالر اضافہ ہوا ۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کے دوران گزشتہ سال کے اختتام پر بین الاقوامی قرضوں کا حجم 281 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر جی ڈی پی کے مقابلے میں قرضوں کی شرح 355 فیصد تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی قرضوں کے حجم میں نصف اضافہ حکومتی معاونت کے پروگرامز کے باعث ہوا جبکہ بین الاقوامی کمپنیوں، بینکوں اور گھریلو اخراجات کیلئے قرضوں کے حجم میں بالترتیب 5.4 کھرب ڈالر، 3.9 کھرب ڈالر اور 2.6 کھرب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران بین الاقوامی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی)کے تناسب سے قرضوں کے حجم میں 35 پوائنٹس کے اضافے سے یہ شرح جی ڈی پی کے 355 فیصد تک بڑھ گئی۔کورونا کے باعث 2020 کے دوران عالمی قرضوں میں 24 کھرب ڈالر اضافہ ہوا ۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کے دوران گزشتہ سال کے اختتام پر بین الاقوامی قرضوں کا حجم 281 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر جی ڈی پی کے مقابلے میں قرضوں کی شرح 355 فیصد تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی قرضوں کے حجم میں نصف اضافہ حکومتی معاونت کے پروگرامز کے باعث ہوا جبکہ بین الاقوامی کمپنیوں، بینکوں اور گھریلو اخراجات کیلئے قرضوں کے حجم میں بالترتیب 5.4 کھرب ڈالر، 3.9 کھرب ڈالر اور 2.6 کھرب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران بین الاقوامی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی)کے تناسب سے قرضوں کے حجم میں 35 پوائنٹس کے اضافے سے یہ شرح جی ڈی پی کے 355 فیصد تک بڑھ گئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*