تازہ ترین

کلاسیکل موسیقی ایک مشکل فن ہے ،برسوں کی ریاضت درکار ہوتی ہے ‘ شفقت امانت علی

Shafqat Amanat Ali

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار شفقت امانت علی نے کہا ہے کہ کلاسیکل موسیقی ایک مشکل فن ہے جس کے لئے برسوں کی ریاضت درکار ہوتی ہے ،اپنے کیریئر کے دوران مشکلات کا دور بھی دیکھا لیکن بالآخر کامیابی میرے حصے میں آئی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لیجنڈ طفیل نیازی جیسا گلوکار پورے برصغیر میں پیدا نہیں ہوا ، میں نے اپنی سولو البم میں ان کا گایا ہوا گانا ” میں نئی جانا کھیڑیاں دے نال “ شامل کیا تھا اور میری البم کو بھرپور مقبولیت حاصل ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے موسیقار گھرانوں کے نئے گلوکاروں سے بھی یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ بھی اپنے بڑوں کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے ان کی روایات قائم رکھیں گے اور اسی لیے موسیقی کے تمام بڑے گھرانوں سے بچپن سے ہی بچوں کو گلوکاری کی تربیت دینا شروع کر دی جاتی ہے تاکہ مستقبل میں جا کر ان میں اعتماد پختہ ہو چکاہو۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*