تازہ ترین

کرونا 180 ممالک میں پھیل گیا، ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار پچاس ہو گئی

coronavirus-threatening-the-whole-world

بیونس آئرس /بیجنگ (م ڈ) چین سے پھیلنے والا کروناوائرس دنیا کے180ممالک میں پھیل گیا، ہلاکتوں کی تعداد10 ہزار 50 ہو گئی، متاثرین کی تعداد دولاکھ 45 ہزار 651 ہے، اٹلی میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہوگئی جبکہ چین کرونا سے مرنے والوں کی تعداد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا نے دنیا میں پنجے گاڑھ لیے، اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی۔ اٹلی میں کرونا سے 3 ہزار چار سو پانچ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اکتالیس ہزار پینتیس افراد متاثر ہیں۔چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار دو سواڑتالیس ہے۔ ایران میں عالمی وبا سے بارہ سو چوراسی افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ امریکا میں کرونا سے دو سو اٹھارہ افراد ہلاک اور چودہ ہزار تین سو اکیس افراد متاثر ہیں۔ کیلی فورنیا میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدات کر دی گئی۔ گورنر گیون نیوسم کے مطابق کیلی فورنیا کی 56 فیصد آبادی کرونا کے شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*