تازہ ترین

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی جیت, 0-1 کی برتری حاصل

پاکستان نے کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی ۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 88 رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ نعمان علی ڈیبیو میچ میں ہی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوگئے، ڈیبیو میچ میں 5 وکٹیں لینے والے 12 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ یاسر شاہ نے 4 شکار جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ یاسر شاہ اور نعمان علی نے میچ میں 7 ، 7 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*