تازہ ترین

کراچی افیئر کیس، فرانسیسی حکومت کے 3 سابق عہدیداروں کو سزا

Karachi Affair Six men sentenced to prison over arms deal

پیرس (م )پیرس کی عدالت میں تین سابق سرکاری عہدیداران کو 1994 میں پاکستان اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر لاکھوں یورو کے کک بیکس لینے کا مجرم ٹھہرایا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے نام نہاد کراچی افیئر کے تحت تمام افراد کو 2 سے 5 سال قید کی سزا سنادی۔واضح رہے کہ کراچی افیئر کے تحت فرانس کے سابق وزیر اعظم ایڈورڈ بالاڈور کو الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ انہوں نے 1995 میں اپنی ناکام صدارتی انتخابی مہم کی مالی اعانت کے لیے کک بیک استعمال کیا تھا۔تقریباً ایک چوتھائی صدی سے زیادہ کی تحقیقات کے بعد کیس میں یہ پہلی مرتبہ سزا سنائی گئی جس کا نام پاکستانی شہر پر رکھا گیا تھا جہاں 2002 میں فرانسیسی دفاعی انجینئروں پر مشتمل ایک بس کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ابتدائی طور پر اس حملے کا الزام القاعدہ پر ڈالا گیا تھا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*