تازہ ترین

کابل ، 2بم دھماکے ، ایک پولیس اہلکار ہلاک ، 6 شہری زخمی

جلال آباد/ کابل(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2الگ الگ بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 6عام شہری زخمی ہو گئے جبکہ افغان فضائیہ کے حملوں میںطالبان کے ڈویژنل کمانڈرسمیت 18عسکریت پسند مارے گئے ۔ ہفتے کو وفاقی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حالیہ مہینوں میں ہونیوالے بم دھماکوں کے سلسلے میں تازہ ترین واقعہ ہے۔کابل پولیس کے ایک ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا 9 بجکر 40 منٹ پر پولیس ضلع نمبر 11 کے محلہ خیرخانہ میں پولیس کا پک اپ ٹرک دیسی ساختہ بم سے ٹکرانے کے باعث ایک پولیس اہلکار فرض کی راہ میں اپنی جان گنوا بیٹھا ہے۔دھماکے کی شدت سے گاڑی تباہ ہو گئی اور متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا۔اس سے قبل ہفتے کے روز کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے تحریری پیغام کے ذریعے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شہر کے پولیس ضلع نمبر 1 کے علاقے شوربازار میں ایک دکان کے باہر دیسی ساختہ بم پھٹنے سے 6 عام شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*