تازہ ترین

ڈریسنگ روم میں شہرت یافتہ قومی کھلاڑیوں کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہوں،روحیل نذیر

ڈربی شائر(سپورٹس ڈیسک) نوجوان وکٹ کیپر روحیل نذیر کا بابراعظم کے بیٹ دیکھنے کا خواب پورا ہوگیا۔روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ بڑی خواہش تھی کہ یہ دیکھوں کہ بابراعظم کس طرح کے بیٹ استعمال کرتے ہیں۔دورہ انگلینڈ میں ٹیم کے ساتھ موجودگی کی بدولت یہ ارمان پورا ہوا، بابراعظم سے پوچھا کہ وہ بیٹ میں کونسا وزن استعمال کرتے ہیں۔پی سی بی پوسٹ کارڈ میں اظہار خیال کرتے ہوئے روحیل نذیر نے بتایا کہ یہاں آکر سینئرز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، آنے سے پہلے تجسس کا شکار تھا کہ اسکواڈ میں شامل سینئر کھلاڑی ایک جونیئر کرکٹر سے جانے کیسا برتاﺅ کریں گے تاہم جس طرح سینئر کھلاڑیوں نے اسکواڈ میں شمولیت پر ان کا استقبال کیا اس سے اعتماد میں اضافہ ہوا۔روحیل نذیر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے انہیں خود اپنے ساتھ مل کر پریکٹس سیشن کرنے کا کہا، اس دوران سرفراز احمد نے بتایا کہ 2اور 4روزہ میچوں میں وکٹ کیپنگ کے دوران کیسے اپنا فوکس برقرار رکھنا ہے، وہ بہت گائیڈ کررہے ہیں۔ڈریسنگ روم میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہوں۔روحیل نذیر نے کہا کہ سہیل خان، امام الحق اور شاداب خان ٹیم میں بہت شغل لگاتے ہیں جب کہ عماد وسیم، بابر اعظم اور شان مسعود بھی حوصلہ افزائی کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں، یہاں آکر اندازہ ہوا کہ آن فیلڈ پریکٹس کے بعد آف دا فیلڈ کیسے پرسکون رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بابر اعظم کے بیٹ دیکھنے کی خواہش رکھتے تھے جو یہاں پوری ہوگئی، بابر اعظم سے پوچھا کہ وہ بیٹ میں کونسا وزن استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے یہاں سینئرز سے سیکھا ہے کہ اپنے کٹ بیگ میں کیا سامان رکھنا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*