تازہ ترین

ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا سلسلہ برقرار رہا

کراچی (کامرس ڈیسک ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا سلسلہ برقرار رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید5پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید159.30روپے سے بڑھ کر159.35 روپے اور10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت159.40روپے سے بڑھ کر159.50روپے ہو گئی
اسی طرح 20پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید159.10روپے سے بڑھ کر159.30روپے اور قیمت فروخت159.40روپے سے بڑھ کر159.60روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 191روپے سے بڑھ کر192روپے اور قیمت فروخت193روپے سے بڑھ کر194روپے پر آ گئی اسی طرح 1.20روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219روپے سے بڑھ کر220.20روپے اور قیمت فروخت221روپے سے بڑھ کر222.20روپے ہو گئی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*