تازہ ترین

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کرونا کے 100 نئے کیسز کی تصدیق

HEALTHCORONAVIRUSCHINA

جنیوا (م ڈ)عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک بار پھر کرونا وبا کے کیسز سامنے آئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چین میں کرونا کے 100 نئے کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈ روس اڈھانم نے خبر دار کیا کہ چینی دارالحکومت بیجنگ کرونا کا نیا گڑھ بن سکتا ہے۔اس سے قبل چینی محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اعلان کیا تھا کہ دارالحکومت بیجنگ میں کرونا وائرس کے 49 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر ایک سو ہوگئی ہے۔کوویڈ_19 کے نئے کیسزسامنے آنے کے بعد حکام نے بیجنگ میں 10 کالونیوں کو قرنطینہ کردیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*