تازہ ترین

چین، ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے بچے چھت سے کود گئے، دو زخمی ،والدین نے ویڈیو گیم کمپنی پر مقدمہ کر دیا

بیجنگ (م ڈ)چین میں دو بچے ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے ا±ن ہی کے کرداروں کی طرح چھت سے کود گئے، ا±ن کو ایسا لگا کہ ویڈیو گیم کے کرداروں کی طرح وہ بھی گرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوجائیں گے جس کے بعد والدین نے ویڈیو گیم کمپنی پر مقدمہ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 9 اور 11 سالہ دو بہن بھائی ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے اپنی بلڈنگ کی چھت سے نیچے کود گئے، جس کے بعد دونوں بچے شدید زخمی ہوگئے۔چینی میڈیاکے مطابق گیم کے دوران چھوٹی بہن نے بھائی سے کہا کہ اگر ہم چھلانگ لگائیں تو ہم بھی گیم کی طرح دوبارہ زندہ ہوجائیں گے؟اس کے بعد دونوں نے آنکھیں بند کرکے ایک ساتھ چھت سے چھلانگ لگادی، جس کے بعد وہ دونوں شدید زخمی ہوکر بے ہوش ہوگئے۔والدین کے مطابق اس گیم میں اوتار جیسے کردار عمارتوں سے گرتے ہیں اور دوبارہ زندہ ہوجاتے ہیں۔ دونوں بچے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے روزانہ 8 گھنٹوں تک یہ گیم کھیلتے رہے، جس کا ا±ن پر اتنا اثر ہوا کہ انہوں نے گیم کے کرداروں کو حقیقی سمجھ لیا اور 50 فٹ کی بلندی سے کود گئے۔والدین نے کہا کہ ان کے بچے نارمل تھے اور وہ گیم کے عادی ہوکر اس خطرناک اور جان لیوا تجربے پر مجبور ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*