تازہ ترین

پی ڈی ایم اجلاس، مولانا حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا امیدوار بنانےکا فیصلہ

اسلام آباد ( آئی این پی) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار جے یو آئی ف سے جبکہ اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن سے ہوگا منگل کے روز پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرمسلم لیگ ن سے ہوگا۔جبکہ ڈپٹی چئیرمین کے لئے مولانا عبدالغفور حیدری امیدوار ہوں گے ایوان بالا میں ڈپٹی اور چیئرمین سینیٹ کیلئے الیکشن12 مارچ کو ہوگا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے چیئرمین کیلئے یوسف رضاگیلانی کا انتخاب کیا ہے۔دوسری جانب حکومت نے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کو میدان میں اتارا ہے جب کہ ڈپٹی چیئرمین کے نام پر ابھی مشاورت جاری ہے۔منگل کے روز اسلام آباد میں منعقد ہ پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کی سرابر اہی میں بند کمرے میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی ، آفتاب احمد خان شیرپاو قومی وطن پارٹی ، اکرم خان درانی جمعیت علمائے اسلام ، میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی ، سینیٹر جہانزیب جمالدینی بی این پی مینگل، سینیٹر طاہر بزنجو نیشنل پارٹی , حافظ عبد الکریم جمیعت اہلحدیث نے شرکت کی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*