تازہ ترین

پی ایس ایل6کے بقیہ میچز کا میلہ آج سے ابوظہبی میں سجے گا

ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6کے بقیہ میچز کا میلہ (آج)بدھ سے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں سجے گا جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔بقیہ میچز کا پہلا اور لیگ کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہو گا،میچ میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ادا کریں گے ، شوزب رضا تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائرہوں گے۔ پی ایس ایل 6 کے بقیہ تمام میچز فیس بک پر براہ راست نشر ہوں گے، تمام میچزپیڈ آن لائن ایونٹس کے پلیٹ فارمز کے تحت نشر کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ 20 میچز 9سے 24 جون تک شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، 21 جون کو کوالیفائر اور ایلیمنٹر 1 سمیت ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز میں مجموعی طور پر 6 ڈبل ہیڈرز شامل ہیں۔ڈبل ہیڈرز کا پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے(پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) اور دوسرا رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا۔جس دن صرف ایک میچ ہوگا، اس روز میچ کا آغاز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے) ہوگا۔شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا مجموعی طور پر 15واں میچ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔9 جون کو لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ،10 جون کو ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز،پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز،11 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،12 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی،13 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرزاورملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی،14 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز،15 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہورقلندرزاورپشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز،16 جون کو ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،17 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی اورکراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز، 18 جون کو ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز،19 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز اورملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ میچ کھیلا جائے گا۔21 جون کو کوالیفائر (پوائنٹس ٹیبل پر پہلی بمقابلہ دوسری پوزیشن والی ٹیم )، ایلیمینیٹر 1 (پوائنٹس ٹیبل پر تیسری بمقابلہ چوتھی پوزیشن والی ٹیم)،22 جون کو ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم اور ایلیمینیٹر 1کی فاتح ٹیم) جبکہ 24 جون کوفائنل کھیلا جائیگا۔ میچز کے دوران پاکستان کے سب سے سینئرامپائر اور آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن علیم ڈار کے علاوہ پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل 6 دیگر امپائرز بھی امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*